میری شکایت آر او سے ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، مفتاح اسماعیل

0
78

کراچی مسلم لیگ ن رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ریٹرنگ آفیسرغیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دے رہا ہے، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45 کی بنیاد پر گنتی کرلیں.
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی اندر بیٹھی ہوئی ہے، یہ کیا ہٹلر کا جرمنی ہے؟ ہم الیکشن کمیشن میں جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صبح بھی آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے، نہوں نے کہا کہ ہمیں کم از کم فارم پر دستخط تو دکھائیں، جب پہلا بیگ کھلا تو سیل نہیں تھا، ہمیں کہا گیا کہ سیل گر گئی ہوگی۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو فارم 45 ملے تھے ان میں 167 پر دستخط نہیں تھے، آر او غیر استعمال شدہ بیلٹ گننے نہیں دے رہا ہے، آر او کہہ رہا ہے کہ صرف فارم 45 کی بنیاد پر گنتی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ آر او کاؤنٹر فائل بھی نہیں دکھا رہا، ایسے میں گنتی بے کار ہے، میں اکیلا بائیکاٹ نہیں کر رہا، باقی پارٹیاں بھی نکل کر آگئی ہیں، صرف پیپلز پارٹی آر او کے پاس بیٹھی رہ گئی ہے۔نون لیگی رہنما نےکا کہنا تھا کہ اگر شکست ہو گئی تو ہزار بار مانوں گا، جا کر ہار پہناؤں گا، الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے، کہیں گے کہ دوبارہ گنتی پر جو مذاق ہو رہا ہے اسے رکوائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ کی عزت کی بات کر رہے ہیں تو ووٹ گننا لازمی ہے، میری شکایت آر او سے ہے، پیپلز پارٹی سے نہیں، آر او نے کہا کہ فارم 46 نہیں دیں گے جو خلافِ قانون بات ہے

Leave a reply