ٹھٹھہ: سیر کی خوشیاں منانے والے ، گھر والوں کو ہمیشہ کے لیے غم دے گئے،پکنک منانے کی غرض سے جانے والے کراچی کے شہریوں کی بس الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑ موری کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کراچی سے کلری جھیل جانے والی تیز رفتار بس الٹ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے،

افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہhttps://baaghitv.com/afghan-taliban-ready-to-talk-with-afghan-govt/

ٹھٹھہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار پیر پٹھو سے حاضری دے کر کلری جھیل جارہے تھا۔واقعے کے بعد سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔

Shares: