بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کر دی ، بارکھان ، ژوب اور گرد و نواح میں آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے کوئٹہ میں درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قلات میں موجودہ درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، بلوچستان کے ساحلی علاقے میں درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاسبی میں موجودہ درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
نوکنڈی میں موجودہ درجہ حرارت25ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب48فیصد گوادر میں70فیصد سبی میں22نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب10فیصد ریکا رڈ کیا گیا
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا سے مزید 3 شخص جاں بحق تعداد 243 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح9.73فیصد رہی گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں1015 ٹیسٹ کئےگئے116ٹیسٹ مثبت آئے، نئے مثبت کیسز بلوچستان کے12اضلاع سے رپورٹ ہوئےہیں، بلوچستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 1412 ہوگئی،
بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد23016ہوگئی ،بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد21361ہے،








