اسلام آباد : شہباز شریف نے فضل الرحمان سے ملاقات سے انکارکردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اسلام آباد نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے ،
ذرائع کے مطابق آج جیل سے7 ماہ بعد رہا ہونے والے شہباز شریف نےاسلام آباد کا 2 روز دورہ کیا۔ دورے کے دوران بہت سے لوگوں سے ملے مگر سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہ کی۔
شہباز شریف نے واپس لاہور پہنچنے کے بعد مولانا سے فون پر ان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن کو ملنے سے انکاراس بات کا واضح اشارہ ہےکہ اب مستقبل میں شہبازشریف پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمن کے کردارکوکم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں








