اسلام آباد: رمضان المبارک میں مسجد اقصیٰ میں گھس کرنمازیوں پراسرائیلی فورسزکے تشدد کی مذمت کرتے ہیں : ،اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پراسرائیلی ظالم ، قابض افواج کی طرف سے تشدد پرپاکستان نے شدید مذمت کی ہے
اسرائیلی قابض اورظالم فوجیوں کےحملوں کے نتیجے میں متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ‘خطرناک پیشرفت’ پر ‘شدید تشویش’ کا اظہار کیا ہے اور رمضان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ‘پاکستان کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں حالیہ خطرناک پیشرفت پر شدید تشویش ہے’۔
ترجمان نے کہا کہ ‘اس میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نمازیوں کو ہراساں کرنا، معصوم فلسطینیوں کی گرفتاری اور دیگر من مانی پابندیاں عائد کرنا شامل ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ان ‘غیر قانونی اقدامات’ میں رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے ان پرتشدد کارروائیوں کی مذمت اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان، فلسطین کے عوام کے خودارادیت کے حق اور اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی حرمت اورمسلمانوں کے اس حرم کی بیحرمتی کرنے سے بازرہنے کا بھی سخت پیغام دیا ہے








