معروف اداکارہ کی والدہ دار فانی سے کوچ کر گئیں

باغی ٹی وی : پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ عارفہ صدیقی کی ولدہ طلعت صدیقی دنیا فانی سے کوچ کر گئیں .

ماضی میں سپرہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔

واضح رہے اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی نے دل نشین اور کالیا، حیدر سلطان، جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا .

Shares: