میرہزارخان کے نواحی موضع لنڈی پتافی کے رہائشی مستوئی خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد اختر تین عورتوں اور ایک معصوم بچی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ھو کر ڈی جی خان سے عید منانے کے لیے واپس گھر لنڈی پتافی آ رہے تھے
کہ میرہزارخان شریف والا کے نزدیک ایک ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ھوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے جس کے نتیجے میں دو خواتین شاہدہ,مجیدہ موقع پر جاں بحق ھو گیئں
اور اختر,رخسانہ شدید زخمی ھوگے ایک دو سال کی معصوم بچی اقرا بھی معمولی زخمی ھوئی زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا میرہزارخان پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔








