لاہور:ن لیگ نے پی ٹی آئی کی اڑھائی سالوں کی معاشی کارکردگی سب کے سامنے پیش کردی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اڑھائی سالہ معاشی کارکردگی کا جائزہ پیش کردیا ہے اوراسے سب سے برا دور قراردیتے ہوئے ملک کے لیے نقصان دہ قراردیا ہے ،

ممسلم لیگ (ن)کے دور میں 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 120 روپے کلو عوام خریدنے پر مجبور ہیں ،ہمارے دور میں 32 روپے فروخت ہونے والا آٹا آج 80 روپے کلو عوام خریدنے پر مجبور ہیں ،

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”354215″ /]

ن لیگ کے دور میں 142 روپے فروخت ہونے والا کھانے کا تیل آج 290 روپے عوام خریدنے پر مجبور ہیں،ہمارے دور میں 84 روپے درجن فروخت ہونے والے انڈے آج 170 روپے عوام خریدنے پر مجبور ہیں،

ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ ہمارے دور میں 11 روپے فی یونٹ بجلی آج 24 روپے عوام کو بیچی جا رہی ہے،ہمارے دور میں غریبوں کو 3.7 روپے فی یونٹ بجلی دی جا رہی تھی لیکن آج 6.3 روپے فی یونٹ غریبوں سے وصول کیا جارہا ہے،

ن لیگ نے یہ بھی دعویٰ‌کیا ہے کہ ہمارے دور میں 1036 ارب روپے گردشی قرض تھا، آج 2700 ارب ہوچکا ہے،ہمارے کے دور میں غیر ملکی قرض 70 ارب ڈالر تھا، آج 83 ارب ڈالر ہے،ہمارے کے دور میں غربت کی شرح 3.9 فیصد تھی، آج 15 فیصد پر پہنچ چکی ہے ۔

ن لیگ نے معاشی کارکردگی شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور نالائق حکمرانوںنے لاہور کو کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔نالائق اور کرپٹ عمران خان نیازی نے ملک کی معیشت کو نقابلِ تلافی نقصان پہنچا دیا ہے

Shares: