ماں کائنات کا وہ خوبصورت نام اور وہ بے پایاں احساس جس کے قدموں تلے جنت ہے۔
صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع خوشاب محترمہ آمنہ ملک صاحبہ نے عالمی مدر ڈے پر میں اپنی ماں سمیت دنیا کی ہر ماں کو سلام کے ساتھ اتنا کہوں گئ
کیونکہ یہ ہستی آپ کے دم سے خوبصورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ ماں اس وقت بھی ہماری پشت پر ہوتی جب ہم پہلا قدم اٹھاتے ہیں اور اس وقت بھی جب ہم عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں۔ وہ ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہے، نیکی کی طرف رہنمائی کرتی اور برائی اور بُروں سے دُور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ جنت ماوں کے قدموں تلے ہے وہ ہمارے سر کا تاج ہیں ، ہمارے لئے دعا ، برکت ہیں اور ہماری پہلی استاد ہیں۔
آمنہ ملک نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ جو قوم ماں باپ کی عزت و احترام کو اور ان کے لئے شفقت اور محبت کو اپنا شعار بناتی ہے اسے دنیا میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔آمنہ ملک نے کہا کہ میں، اپنی زندگیوں کو اپنے کنبوں کے لئے وقف کر دینے والی ماوں کو مدر ڈے کی مبارکباد پیش کرتی ہوں اور جو مائیں سفر آخرت پر روانہ ہو چکی ہیں ان کے لئے رب العزت سے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں ۔