لاہور:پاک فوج کے جوان:کورونا سے بچاومیں مدد دینے کے دوران کمال حسن سلوک پر لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں بن گئے،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے جوان ملک بھرمیں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کےلیے اپنے عزیزہم وطنوں کی خلوص دل سے مدد کررہےہیں
باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ دیکھا گیا ہےکہ پاک فوج کے جوان ملک کے جس کونے میں بھی گئے وہاں اپنے اعلیٰ اخلاق اورحسن سلوک سے ایک باب روشن کرکے آئے ہیں
پاک فوج کے جوان : اپنے عزیزہم وطنوں کو کورونا سے بچاو میں کس طرح مدد کررہےہیں ، وائرل ویڈیو نے حقیقتیں کھول کررکھ دیں pic.twitter.com/Z2XOOj0QzE
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 9, 2021
اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ پاک فوج کے جوان لوگوں کوماسک پہننے اورپہنانے میں بڑے احسن انداز سے رہنمائی کرتے ہیں ، لوگوں کوکورونا وائرسے بچاو کے لیے اچھے انداز سے ان کو سمجھاتے ہیں
یہی وجہ ہےکہ پاک فوج کے جوان جدھر بھی جاتے ہیں لوگ ان کی محبت میں پھول پیش کرتے ہیں ، ان کے لیے دعائیں کرتے ہیں اوران کے ساتھ بڑے اچھے انداز سے پیش آتےہیں اوریہی محبت پاک فوج اورعوام کے درمیاں لازوال محبت کا سبب بنتی ہے