اسلام آباد: ::ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی ہدایت پر تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کے بعد قیمتی اشیاء چھینے والے باپ بیٹا گرفتار کر لیے ، خاتون دفتر سے گھر آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہانہ بنا کر گاڑی کو دوسرے راستے کی طرف لے گیا ٹیکسی کی ڈرائیونگ بیٹا کررہا تھا جبکہ باپ ساتھ بیٹھا ہوا تھا ، باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرار ہوگے
ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر اضلاع میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی،چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات درج ہیں ، ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی، کارروائی ڈی ایس پی رخسار مہدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سہالہ مرزا گلفراز معہ ٹیم نے کیا ، ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی