سینئر سیاسی ، سماجی و تاجر رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ قر آن وسنت اور اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے۔ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اور لسطین بالخصوص بیت المقدس میں مسلمانوں پر مظالم اقوام متحدہ کی کار کردگی اور انسانی وبنیادی حقوق کے علمبردار و دعویدار ممالک کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ، مدینہ اور بیت المقدس مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات ہیں شہدائے فلسطین کی قربانیاں رائے گا نہیں جائیں گی فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی جلدکامیابی سے ہمکنار ہوگی اور وہ وقت دور نہیں جب بیت المقدس فتح اور پوری دنیا پر اسلامی خلافت قائم ہوگی ۔
زاہد اعوان نے کہا کہ اسلام ایما ن ،ہمدردی اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل پیرا ہو نے کیلئے رمضا ن نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔
رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے یہ رحمتوں بر کتوں ،مغفرت کے ساتھ درجا ت کی بلندی اور آخرت کیلئے نیکیو ں کے ذخیرہ کر نے کا بہترین مو قع ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضا ن خو د احتسابی کا درس دیتا ہے صرف بھوکا پیا سا رہ کر دن گزارنا کامیا بی نہیں بلکہ معاشرے میں غربت سے مجبو ر مفلو ک الحا ل طبقے کی مدد اور دلجو ئی کرنا رمضان کے مقاصد میں سے اہم ترین ہے ۔

رمضان المبارک خو د احتسابی کا درس دیتا ہے ،زاہد اعوان
Shares:







