شیر شاہ پولیس نے برف فیکٹری پر قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 مغویوں کو آزاد کرالیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار وحید قبضہ گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پولیس نے گلبائی کے قریب واقع برف فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے وحید قبضہ گروپ کے 12 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزمان نے گلبائی پر رفیق میمن نامی شخص کی فیکٹری پر قبضہ کیا اور قبضے کے دوران چوکیدار سمیت 4 افراد کو اغوا کرکے مغویوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے بعد چاروں مغویوں کو چھوڑ دیا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق کمرے میں بند مغویوں کو رات گئے تک ڈرایا دھمکایا جاتا رہا، گرفتار ملزمان میں وحید، عبدالرزاق، عبدالواحد، عابد علی، ایاز۔
شاہد ، زاہد، یاسر، بابر ، گل احمد، امداد اور علی رحمان شامل ہیں ملزمان سے دو کلا شنکوف، ریوو اور دیگر دو کاریں بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم پولیس ملزمان سے مذید تفتیش کررہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔