اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی ۔عرفان صدیقی کے وکلا کی جانب سے گزشتہ روز ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جو مجیسٹریٹ مہرین بلوچ نے منظورکر لی۔

یاد رہے کہ عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ میں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا . ان کی گرفتاری پر صحافی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا تھا . عرفان صدیقی پر کسی مکان کی خریداری کے حوالے سے الزام عائد تھا . عدالت نے عرفان صدیقی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

Shares: