کراچی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات کاشف خان نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر اور افسران کے خلاف اور انکے اہلخانہ تک کو نشانہ بنانے والے لسانی سیاست اور نیب اور ایجنسیوں کا نام لیکر سوشل میڈیا اور اخبارات کو بدنام کرنے والے فرد کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
سائبر کرائم کو جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے اور شہرت کو نقصان پہنچانے پر درخواست میں حقائق سے آگاہ کرنے کے علاوہ عید بھتہ طلبی اور مسلسل افسران سے ماہانہ بھتہ وصولی کے ثبوت بھی بھیجے گئے ہیں ۔ پیمرا، ، کراچی پریس کلب ، صحافتی تنظیموں کو بھی کاپی بھیجی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ کالی بھیڑوں اور بغیر ثبوت افسران کا ٹیبل اسٹوریز موقف اور من گھڑت خبروں پر جواب طلبی اور کاروائی کی جائے۔
نیب اور ایجنسیوں کے کھلے نام کے استعمال پر ،مذکورہ فرد کو فارغ کیا جائے۔ کاشف خان نے کہا کہ کے ایم سی افسران ترنوالہ نہیں جو من گھڑت خبروں سے نشانہ بنایا جائیں ۔ایڈمنسٹریٹر کراچی عزت دار منصب پر فائز ہیں ۔ چند روپوں کے لئے افسران کے ایک نفرت پسند گروپ جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے خود نشانہ بن گیا ہے ۔ سوشل میڈیا مہم پر عدالت جانے کا بھی اعلان کرتے ہیں ۔
وہیں ثابت کیا جائے گا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے۔ لسانی بنیادوں پر اردو بولنے والے افسروں کو نشانہ بنانے اور لینڈ گریبرز سے وصولیوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔ ان افسران کو بھی کٹہرے میں لائیں گے جو ان جیسے افراد کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔ آزادی صحافت کا احترام کرتے ہیں لیکن اسکی آڑ میں بلیک میلنگ کسی صورت قبول نہیں ۔

کے ایم سی افسران ترنوالہ نہیں جو من گھڑت خبروں سے نشانہ بنایا جائیں ، کاشف خان
Shares: