پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا۔
باغی ٹی وی : مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔
تصاویر میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔
مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-
واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں، فطرت اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔