بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے خلاف بیان دے کر بھارتیوں کو آگ بگولہ کر دیا-

باغی ٹی وی : قابض اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کا شکار فلسطینیوں کے حق میں آواز بُلند کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل کے خلاف ایسا پیغام دیا جسے دیکھ کر بھارتی غصے سے آگ بگولا ہوگئے۔


سوارا بھاسکر نے اپنے ٹوئٹ میں اسرائیل سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اگر بھارت میں ہندوتوا کا نعرہ لگانے والے افراد آپ کو سپورٹ کررہے ہیں تو آپ یہ جان لیں کہ آپ فلسطینیوں کے ساتھ جو کررہے ہیں وہ غلط ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ صرف غلط نہیں بلکہ بہت زیادہ غلط ہے ساتھ ہی ہیش ٹیگ FreePalestine کا بھی استعمال کیا۔

سوارا بھاسکر کے اس پیغام کے بعد بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز کا اسکرین شاٹ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں اداکارہ کا نام بھی شامل تھا۔


اُنہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بھارتیوں کی جانب سے مجھے ٹرول کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔

حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبدالله فياض بھی شامل ہے پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا احسن خان

خدا کے لئے فلسطین کو سانس لینے دو صبا قمر

یروشلم میں جو ہوا وہ ناقابل بیان درد ہے انجین آلتان

Shares: