سمندرپارپاکستانیوں سےتلخ‌ رویے:چند سابق بابےناراض ہونےکی بجائےرویوں کی اصلاح پرزوردیں :فوادچوہدری

0
40

اسلام آباد:سمندرپارپاکستانیوں کےلیےکیا قربانیاں دیں:چند سابق بابےوزیراعظم سےناراض ہونےکی بجائےاصلاح پرتوجہ دیں ،اطلاعات کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں، پی ٹی آئی سمندر پار پاکستانیوں خصوصاً٘ مزدوروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں، لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا، عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چند سابق بابے وزیراعظم پرغصہ نکالنے کی بجائے سمندرپارپاکستانیوں کا سامنا کریں ان سے پوچھیں کہ وہ کیوں‌ سفیروں کے رویوں سے تنگ ہیں‌، ان سے پوچھیں کہ وہ کیوں ناراض ہیں

Leave a reply