سندھ میں بلیک فنگس کورونا کے 3 تا 4 کیسز رپورٹ ہوچکے، قاسم سومرو کا انکشاف

پارلیمانی سیکرٹری سندھ قاسم سومرو نے صوبے میں 3 تا 4 بلیک فنگس کورونا کے کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ قاسم سومرو نے کہا کہ بلیک فنگس کورونا زیادہ تر وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بلیک فنگس کورونا کے زیادہ کیس ہیں اور وہاں ہوتے رہتے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس اس کے زیادہ مریض نہیں ہیں۔قاسم سومرو نے مزید کہا کہ رمضان میں کورونا کیس ایک دم 30 سے 40 فیصد بڑھےہیں، آناجانا اور دیگر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے بھی کیس بڑھتے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ لوگ اس طرح گھومتے رہیں اور کورونا کا پھیلاؤ ہو۔

Comments are closed.