چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا۔
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی کے ہدایت پر اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے امسال عید الفطر کو یوم القدس کے طور پر منایا۔
اس سلسلے میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے کارکنان جمعیت کے ہمراہ مختلف مساجد کا دورہ کیا اور آئمہ کرام کے ساتھ ملاقات کرکے ان کو فلسطینیوں پر جاری مظالم سے آگاہ کیا اور عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر ان مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے دعا کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ "آج کا دن ہم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور منار ہے ہیں”۔
دریں اثناء انہوں نے مساجد میں فلسطینی بھائیوں کے لئے فنڈز بھی اکٹھے کیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ فنڈز اسلامی جمعیت طلبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے فلسطین کے مظلوموں تک پہنچائیں گی۔