فلسطینیوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بےحسی سوالیہ نشان ہے، ثاقب جمیل

0
45

کراچی ، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء ثاقب جمیل نے فلسطینیوں کے قتل عام پر OIC اور اقوام متحدہ کی خاموشی کو شرمناک قرار دہتے ہوۓ کہا ہے صرف لفظی مذمت سے بات نہیں بنتی اسرائیلی حکمرانوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرکے عالمی عدالت انصاف سے فوری سزائیں دینا ہوں گی نہتے فلسطینیوں کی بستیوں پر قبضے کے لئے اسرائیل عسکری قوت استعمال کرکے بربریت کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے

ثاقب جمیل نے کہا کہ امت مسلمہ ان حملوں کی تکلیف محسوس کر رہی ہے مگر مسلم حکمران صرف لفظی مذمت کرکے اپنی بزدلی کا اظہار کر رہے ہیں جو شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کا جواب مسلم حکمرانوں کو متحد ہو کر بھرپور عسکری وسائل سے دینے کی حکمت عملی طے کرنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی ایرانی حکومتوں کی بےچینی فلسطینیوں کے درد کی عکاسی کرٹی ہے لفظی مذمت کرنے والے اسلامی ممالک بے حسی کی مثال قائم کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین بارے تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر عملی اقدامات کریں ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی

Leave a reply