رائیونڈ اندھے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

رائیونڈ اندھے قتل کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتارچاند رات کو 10سالہ عرفان کے اغواء کی درخواست موصول ہونے پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا۔عید کے دن بچے کی ڈیڈ باڈی رائیونڈ کے علاقہ سے ملی۔سی سی پی او لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے احکامات جاری کیے۔۔

ایس پی صدر عیسٰی سکھیرا کی سربراہی میں ایس ایچ او رائے ونڈ اور انچارج انویسٹیگیشن نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی بھی مدد حاصل کی گئی۔

ملزم شبیر کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو آلہ قتل کیساتھ لیجاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
رائیونڈ پولیس نے بچے کے پھوپھا شبیرکو گرفتار کیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ملزم سے آلہ قتل کلہاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

Comments are closed.