امریکا نے پھر ظالم کا ساتھ دیا ، مظلوم سے نظریں چرا لیں

0
60

امریکا نے پھر ظالم کا ساتھ دیا ، مظلوم سے نظریں چرا لیں

باغی ٹی وی :امریکا نے حسب معمول مظلوم کی بجائے ظالم کاساتھ دیتے ہوئے پھر اسرائیل کی حمایت کردی ہے. امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے فلسطینیوں کے حقوق کو کلی طورپر نظر انداز کرتے ہوئے عام فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نینسی پیلوسی نے بے گناہ فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں اور اسرائیل کی سلامتی امریکہ کی سلامتی شمار ہوتی ہے۔

نینسی پیلوسی کے برخلاف ایوان نمائندگان کے بہت سے ارکان نے فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن آیانا پرسلے (Ayanna Pressley) نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتیں کہ امریکی عوام کے ٹیکس سے حاصلہ رقوم سے اسرائیل کا بجٹ مختص کیا جائے اور یہ بجٹ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم اور انہیں بے گھر کرنے کے لیے استعمال ہو۔

ایانا پریسلے نے کہا کہ اس بات کی کسی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی کہ امریکیوں‌کے ٹیکس سے بمباری کی جائے اور ان پرعمارتیں گرائی جائیں . اگر یہ امریکیوں کی رفاہ کا کام نہیں‌کر سکتے تو کم از کم غاصب کا ساتھ بھی نہ دیں .جس سے عام بچے بوڑھے اور خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے.

Leave a reply