کرونا سے تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چل بسے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
مسیحاوں کے بعد سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کورونا کے نشانے پر آ گئے،پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر پشاور زاہد مہمند کورونا کے باعث جان بحق ہو گئے، زاہد مہمند تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تھے ۔
زاہد مہمند 2015 میں گنج یونین کونسل سے ڈسٹرکٹ پشاور کی نشست پر ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر بنے تھے زاہد مہمند گزشتہ دو مہینوں سے کورونا کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے زاہد مہمند کی وفات پر تحریک انصاف کی قیادت نے افسوس کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی زاہد مہمند کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے عیسی خیل جنازہ گاہ میں۔ادا کی جائے گی