اسرائیلی جارحیت کو روکنا کس کی ذمہ داری؟ شیخ رشید نے مطالبہ کر دیا

0
52

اسرائیلی جارحیت کو روکنا کس کی ذمہ داری؟ شیخ رشید نے مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے

قبل ازیں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت نے فلسطینی صدر سے بات بھی کی اور یکجہتی کا اعلان کیا ہے ،پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا اسرائیلی مظالم کے خلاف امت کو ایک ہونا ہو گا امت ایک ہو گی تو امت کے مسائل ختم ہوں گے

واضح رہے کہ غزہ میں صہیونی کے فضائی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں. ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئے ہیں جو کسی ٹھکانے کی تلاش میں ہیں، فلسطین کے رہائشی علاقوں پراسرائیل کی جانب سے خوفناک بمباری سے قیامت صغریٰ کا منظر پیش ہو رہا ہے، اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ صہیونی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

Leave a reply