صہیونی فوجی ائربیس "حتسریم” پر راکٹوں سےحملہ :اسرائیلی فوجیوں‌ کے پرخچے اڑگئے

0
47

مقبوضہ بیت المقدس :صہیونی فوجی ائربیس "حتسریم” پر راکٹوں سےحملہ :اسرائیلی افواج کے پرخچے اڑا دیئےگئے: اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے کی صبح صیہونی فوجی ائربیس ” حتسریم ” پر چند راکٹ داغے جانے کی خبردی ہے۔

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔

لیکن دوسری طرف اسرائیلی سوشل میڈیا پیجز پراس حملے کو انتہائی تباہ کن بتایا جارہاہے اورکہا جارہا ہےکہ اس حملے میں ائیربیس پرموجود فوجیوں کے پرخچے اڑ گئے ہیں

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے شہریوں پر جنون آمیز طریقے سے ببماری کی ہے۔صہیونی حکومت کی جانب سے استقامتی گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے دعووں کے باوجود صیہونی ٹھکانوں پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply