مقبوضہ بیت المقدس :غزہ میں دھماکے:جنگ شدت اختیارکرگئی:ایف 16-ایف 35 اورڈرون کے ذریعے حملے:خطرے کے سائرن گونج اٹھے،اطلاعات کے مطابق غزہ سے العربیہ/الحدث کے نامہ نگاروں نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز شدید اسرائیلی بمباری دوبارہ شروع ہونے کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف میں اہداف کو نشانہ بنایا۔

نامہ نگاروں کے مطابق دوسری جانب غزہ سے بھی جوابی کارروائی کے طور پر وسطی اسرائیل کے مختلف شہروں سمیت تل ابیب کو دسیوں راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تل ابیب کے رہائشیوں کو زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر بن گوریان ہوائی اڈے کی سمت داغے جانے والے راکٹ کو اسرائیلی میزائل شکن آئرن ڈوم پروگرام نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا جس کے بعد راکٹ کے ٹکڑے تل ابیب کے قریبی قصبے رمات جان کے قریب کرنے سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دوسری طرف اسرائیل کے لڑاکا ڈرونز نے خان یونس کی مغربی کالونی الامل کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی اور شمالی غزہ میں مختلف اہداف پر یکے بعد دیگر کئی حملے کیے۔
اسرائیلی ائر ڈیفنس نے صہیونی ریاست کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے غزہ سے بھیجے گئے بغیر پائیلٹ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

Shares: