چوہدری نثارکون لیگ میں شمولیت کی دعوت:نثاربکےنہیں جھکےنہیں:پیکش مسترد:حلف اٹھانےسےبھی انکار

0
28

لاہور:شہبازشریف کی چوہدری نثارکون لیگ میں شمولیت کی دعوت:نثاربکےنہیں جھکےنہیں:پیکش مسترد:حلف اٹھانےسےبھی انکار ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف حکومت کی انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لانے کی تیاری، شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف ا ٹھا کر ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی،

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے ناراض چودھری نثار او ر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما او ر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں لارہی ہے، مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں انتخاب کے تین ماہ تک حلف نہ اٹھانے کی صورت میں سیٹ خالی ہو جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ انتخابی اصلاحات منظور ہو جاتی ہیں توچودھری نثار اور اسحاق ڈار اپنی سیٹوں سے محروم ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ 2018کے انتخابات میں چودھری نثار رکن پنجاب اسمبلی اور اسحاق ڈار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے

ادھر اس حوالے سے سابق وزیرداخلہ سنیئر سیاستدان اوراصولی موقف پرڈٹ جانے والے چوہدری نثار نے حلف اٹھانے اورن لیگ میں شرکت کی دعووں کوسختی سے مسترد کردیا ہے

چودھری نثار نے کہا کہ میری اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حلقے کی خدمت کیلئے حلف اٹھانا ضروری نہیں حلقے میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

Leave a reply