مزید دیکھیں

مقبول

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...

سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک...

پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک :عالمی ادارے کی رپورٹ اپوزیشن نے بھی تسلیم کرلیا

لاہور: پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک:عالمی ادارے کی رپورٹ اپوزیشن نے بھی تسلیم کرلیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، چین، ترکی، بھارت سمیت بیشتر ممالک میں پٹرولیم مصنوعات پاکستان کے مقابلے میں زیادہ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لینے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق فی لیٹر پٹرول بھارت میں 1 عشاریہ 25 ڈالر، چین میں 1 عشاریہ 11 ڈالر، بنگلہ دیش میں 1 عشاریہ 05 ڈالر، امریکا اور ترکی میں 0 عشاریہ 86 ڈالر، سری لنکا میں 0 عشاریہ 81 ڈالر، انڈونیشیا میں 0 عشاریہ 73 ڈالر جبکہ پاکستان میں 0 عشاریہ 70 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔

یہ بھی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پاکستان میں معاشی استحکام کی وجہ سے معاملات بڑی تیزی سے بہتری کی طرف آرہے تھے مگرکورونا نے آکر بریک لگا دی ہے ، تاہم پاکستان اپنی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے آگے بڑھ رہا ہے