بیگم نسیم ولی کی وفات پر شہباز شریف ، چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہیٰ‌ و دیگر کا تعزیتی پیغام

باغی ٹی وی : اےاین پی کےرہبرخان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی کی وفات پر شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہیٰ ، حمزہ شہباز ، گورنر بلوچستان و دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے . اس موقع پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1977میں خیبرپختونخواسےجنرل سیٹ پرالیکشن جیت کرانہوں نے تاریخ قائم کی تھی . ان کاشمارپاکستان نیشنل الائنس کےمرکزی رہنماوَں میں کیاجاتاتھا.بطورخاتون رہنماانہوں نےقومی سیاست میں ایک نمایاں حیثیت پائی ، جمہوریت،ملک وقوم کیلئےبیگم نسیم ولی کےخدمات کوتادیریاد رکھاجائےگا، اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے،

اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے بیگم نسیم ولی کےانتقال پراظہار افسوس کرتے کوئے کہا ہے کہ اسدقیصر نے اہل خانہ سےتعزیت اوردلی ہمدردی کااظہار کیا ہے . مرحومہ کی مغفرت اورپسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے .

خیال رہے کہ معروف خاتون سیاست دان بیگم نسیم ولی خان انتقال کرگئیں۔ بیگم نسیم ولی خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مرحومہ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کی سوتیلی والدہ اور خان عبدالولی خان مرحوم کی بیوہ تھیں، ان کی نماز جنازہ چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔یگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی.

اد رہے کہ بیگم نسیم ولی کے شوہر اور پاکستان کے نامور سیاست دان خان عبدالولی خان کا انتقال 26 جنوری 2006 کو پشاور میں ہوا تھا، وہ 11 جنوری 1917 کو ضلع چارسدہ کے علاقے اتمان زئی میں پیدا ہوئے تھے۔

Shares: