پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ خاتون رہنما بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان کی رحلت جمہوریت کے لیئے جدوجہد کے ایک ناقابلِ فراموش باب کا اختتام ہے۔
انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان ایک نڈر، ترقی پسند اور باوقار خاتون رہنما تھیں،مرحومہ کے جمہوریت اور چھوٹے صوبوں کے حقوق کے متعلق سوچ ہمیشہ واضح و قابلِ ستائش رہی۔
انہوں نے کہاکہ بیگم نسیم ولی خان ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران بیگم بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے،پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔








