اسلام آباد:کپتان اورکھلاڑی سب میدان میں آگئے:فلسطینیوں کے حق اوراسرائیلیوں کے خلاف سفارتکاری:امریکی وزیرخارجہ کوفون ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلکن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نےاسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پرپاکستانی قوم کے اضطراب سے بھی امریکی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا اور فلسطین میں بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے اور امن کی بحالی کے لیے امریکا کی جانب سےموثرکردارادا کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے باہمی دلچسپی کےدو طرفہ اور علاقائی امورپر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اورمہاتیر محمد کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں عمران خان نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ فلسطینیوںسمیت دیگرمسلم دنیا کے لیے ہرفورم پرآواز اٹھایں گے اور امت مسلمہ کی خدمت کے ہروقت حاضر ہوں گے








