غزہ :10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد :جنہوں نے سنی وہ آنسو روک نہ سکے،اطلاعات کےمطابق 10 سالہ فلسطینی بچی ندين عبداللطيف کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلادیے۔بچی کی بے بسی دیکھ کرہرسننے والا اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکا اورآنسو چھم چھم کر گرتے رہے
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔
https://twitter.com/malonebarry/status/1393626123137916930
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔
بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔