بھارتی ڈانسر، اداکارہ اور بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ انھوں نے گجرات کے ایک جرائم پیشہ شخص سے بچنے کے لئے برطانیہ میں رہنے والے رتیش نامی بزنس مین سے شادی کی ہے-

باغی ٹی وی : مختلف تنازعات کے حوالے سے مشہور راکھی کے شوہر دنیا کے لیے ایک پراسرار شخص ہیں اور ان کے بارے میں نہ تو کسی نے سنا اور نہ ہی انہیں دیکھا ہے۔

ایک انٹرویو میں بگ باس 14 کی کنٹسٹینٹ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے برطانوی بزنس مین رتیش سے شادی کا فیصلہ اس دباؤ سے بچنے کے لیے کیا جو کہ گجرات کے ایک ڈان نے بندوق کی نوک پر ان سے شادی کے لیے ڈالا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رتیش کا ان کی زندگی میں آنا ایک نئے چیپٹر کا آغاز ہے، راکھی نے کہا کہ گجرات کا بدمعاش ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے انہیں اپنے گوا میں واقع فارم لے گیا جہاں راکھی نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں گجراتی ڈان کسی کی پٹائی کر رہا ہے۔

راکھی ساونت نے انٹرویو کے دوران اس شخص کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے شادی نہ کرنے کی صورت میں راکھی کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی بعد ازاں راکھی نے اپنے موجودہ شوہر رتیش سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے لیے ایک اچھا آدمی تلاش کرے اور رتیش نے وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے لیے اچھا شخص تلاش کرے گا جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور پھر ہم نے آپس میں شادی کا فیصلہ کیا۔

تاہم انٹرویو کے دوران راکھی ساونت نے نا تو گجرات کے ڈون کا نام بتایا اور نا ہی اس کے بارے میں کوئی تفصیل بتائی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل راکھی ساونت کی شادی کی خبریں پورے بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں۔ راکھی ساونت نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایاتھا کہ انہوں نے برطانوی شہری رتیش سے شادی کی ہے۔ تاہم آج تک کسی نے بھی راکھی ساونت کے شوہر کو نہیں دیکھا ہے۔

Shares: