سمندری طوفان تاؤتے انڈیا کے شہر گجرات کی جانب بڑھنے لگا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاؤتے سے بھارتی ریاست کرناٹکا، کیرالہ، گوا اور مہاراشٹرا میں تباہی مچ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان تاؤتے بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اس کے کل تک گجرات سے ٹکرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گجرات کے ساحل پر سمندری لہروں میں تیزی آچکی ہے علاوہ ازیں ریاست گجرات میں 4اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان تاؤتےکے پاکستانی ساحل سے ٹکرانے کا خطرہ ٹل گیا ہے، مگر محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کی ساحلی پٹی پر منگل تا جمعرات (18سے 20مئی) آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے –

محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی سے دور نکلتا جارہا ہے اس لیے شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ تھرپارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جہاں تھرپارکر میں تیز بارش متوقع ہے جب کہ اس دوران 40 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

Shares: