کراچی پھر کچرے سے بھرے گٹر کے بد بودار پانی میں ڈوب جائے گا، علی حیدر زیدی

پی ٹی آئی رہنما و رُکن قومی اسمبلی علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ‏محمود آباد نالہ (PS-104) پھرظاہر کرتا ہے کہ اس مون سون میں کراچی پھر کچرے سے بھرے گٹر کے بد بودار پانی میں ڈوب جائے گا۔میں واقعتاً یہ سوچتا ہوں کہ یہ لاپرواہی نہیں بلکہ ہمارے عظیم شہر کے خلاف پیپلز پارٹی کی منظم سازش ہے، خاص طور پر جب سعید غنی اس علاقے سے MPA ہوں۔‏وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم اور ہم سب کے سامنے قوم سے وعدہ کیا تھا کے SBCA/SSWMB وغیرہ کے اختیارات کو ڈویژن کی سطح تک منتقل کیا جائے گا۔ لیکن آج تک کُچھ نہیں ہوا۔میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ PS 104 منشیات فروشوں کا گڑھ بن چکا ہے مگر ایس۔ایچ۔او تھانے کو PPP یونٹ کے دفتر کی طرح چلاتا ہے۔‏ان کے وعدوں پر مہینوں خاموش رہا۔ سوچا شاید سندھ حکومت ویسے ہی ڈیلیور کرے جیسا کہ انہوں نے تمام قوم کے سامنے عہدوعزم کیا۔ پر ایسا نہ ہوا.ہم انہیں سندھ کو مزید تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔میں کل کی کیبنٹ میٹنگ میں PM صاحب سے دو ٹوک فیصلہ کرنے کی گزارش کروں گا۔

Comments are closed.