لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی اور لاہور کے علاوہ میچز پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیمز میں بھی کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق 20 فروری 2020 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کروائے جانے کا امکان ہے۔جبکہ فائنل سمیت 11 مقابلوں کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کو ملنے کا امکان ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو اس بار نو میچز ملیں گے۔

پی سی بی نے ملک بھر میں‌کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور، ملتان، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔راولپنڈی میں آٹھ اور ملتان میں چار جبکہ پشاور اور آزاد کشمیر کو ایک، ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

اساتذہ کو مہلت مل گئی ! کب تک ؟ ضرور پڑھیئے
https://baaghitv.com/ceo-relex-teachers-to-fill-tax-return-till-2-august/
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا تاہم اس کے بعد سے لیگ آہستہ آہستہ پاکستان منتقل ہورہی ہے۔کرکٹ سے وابستہ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر پی سی ایل کا انعقاد بھرپور طریقے سے ہوجاتا ہے تو اس سے کرکٹ مزید مقبول ہو گی

Shares: