پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری بارے اہم قدم اٹھا لیا

0
39

پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری بارے اہم قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی : راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو راولپنڈی رنگ روڈپرتحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینےکا حکم دے دیا .راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے . وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے.

ترجمان حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے،کرپشن کرنے والے انجام کار سے نہیں بچ سکیں گے ،راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،کرپشن کرنے والے انجام کار سے نہیں بچ سکیں گے ،

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،

واضح رہے کہ رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں اس حکومت میں‌ کام کرنے والے بڑے بڑے نام اوربڑے بڑے افسران مجرم نکلے

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بے ضابطگی،چیئرمین نیب ان ایکشن، بڑا حکم دے دیا

Leave a reply