کپتان کے اہم کھلاڑی نے استعفیٰ دے دیا
باغی ٹی وی : راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل،معاون خصوصی ذوالفقار عرف زلفی بخاری مستعفی ہوگئے .ان کا کہنا تھا کہ الزامات سے بری ہونے تک مستعفی رہوںگا . زلفی بخاری نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے سے کوئی لینا دینا نہیں،وزیراعظم کے ویژن کے مطابق مثال قائم کرنا چاہتاہوں، پاکستان میں ہی رہوں گا ہرقسم کی تحقیقات کےلیے تیارہوں،
اس سے پہلے باغی ٹی وی نے سینئر صحافی کے حوالے سے کہا تھا کہ زلفی بخاری بھی جلد خبروں کی زینت بننے والے ہیں . سینئر صحافی طارق بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اگلے دنوں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی خبروں اور شہہ سرخیوں کی زینت بننے والے ہیں ، وہ اب حکومت کے پاور اور پروٹوکول کے مزے لوٹنے سے بھی نیچے اتر رہے ہیں . ان کا نام راولپنڈی رنگ روذ منصوبے میں بھی لیا جاررہا ہے .
سینئر صحافی طارق بٹ کا کے مطابق وزیراعظم زلفی بخاری کو سعودی عرب بھی نہیں لے کر گئے جہاں انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرنا تھا . اس لیے اگلے دنوںمیں زلفی بخاری بھی کسی نہ کسی طرح سرخیوں اور خبروں کی زینت بننے والے ہیں.
زلفی بخاری کے حوالے سے بھی خبریں جلد میڈیا کی زینت ہوںگی ، سینئر صحافی








