عید الاضحی کے مو قع پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی‘ حیدر سلطان
لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی ) نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی میری پنجابی فلم ’’پیشی گجراں دی ‘‘ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر یگی جس سے پنجابی فلموں کو فروغ ملے گا‘انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عید الفطر پر نمائش ہونے والی میری والی فلم ’’شریکے دی اگ ‘‘نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور جس طرح پنجابی فل میں بننا ا ور نمائش ہونا شروع ہوئی ہیں ا نہیں یقین ہے کہ بہت جلد پنجابی فلموں کا دور واپس آئے گا‘انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم کے فروغ کیلئے میرے ساتھ معمر رانا ، شان ، شفقت چیمہ ، اچھی خان، بابر خان ، مسعود بٹ ، پپو گجر ، اعجاز کامران سمیت دیگر بھی بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ۔ اس فلم کے ہدایتکار مسعود بٹ ہیں جو اس سے قبل بھی کئی کامیابی سپر ہٹ فل میں بنا چکے ہیں ۔