اسلام آباد:وزیراعظم ہاوس نے جہانگیرترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر بنانے کی رپورٹ منگوا لی، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرخان ترین کے ہم خیال گروپ کی طرف سے پارلیمانی لیڈروں کے حوالے سے خبروں نے وزیراعظم ہاوس کو بھی ہلا دیا ہے

اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ پنجاب اورقومی اسمبلی میں ہم خیال گروپ کے پارلیمانی لیڈروں کی تمام تفصیلات جلد از جلد پہنچائی جائیں

یاد رہے کہ آج پاکستانی سیاست میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ اہم اعلان جہانگیر ترین کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا گیا۔ ہم خیال گروپ نے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے جبکہ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں قیادت کریں گے۔

Shares: