سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کڈنی ہلز ریفرنس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا .سلیم مانڈوی،اعجاز ہارون اور عبدالغنی مجید کی جانب سے بریت کی درخواست دائرکی گئی تھی .عدالت نے فرد جرم کیلئے 24 مئی کو طلب کر لیا
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے
نیب نے ملزمان اعجاز ہارون، عبد الغنی مجیدکی بریت کی درخواستوں کی بھی مخالفت کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ احتساب عدالت ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کرے،نیب نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی مستقل استثنیٰ کی درخواست کی بھی مخالفت کر دی،اور کہا کہ عدالت سلیم مانڈوی والا کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کرے،
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟
حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟








