توہین مذہب کیس کے مشتبہ افراد کو جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا گیا
باغی ٹی وی : راولپنڈی کے تھانہ گولڈہ شریف میں توہین مذہب کےسلسلے میں مشتبہ افراد کا معاملہ اب اگلے مرحلے میں پہنچ گیا ہے . تھانہ گولڈہ شریف کے ایس ایچ او کے مطابق .پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں تینوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد پولیس ریمانڈ مکمل کر لیا ہے اور توہین مذہب کے مشتبہ افراد کو عدالت کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھیج دیا ہے .
جبکہ پولیس نے تھانہ گولڈہ شریف پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دیے ہیں . اس سلسلے میں چند مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جنہوںنے تھانے پر دھاوا بولا تھا اور سرکاری املاک اور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی.
خیال رہے کہ کل دارالحکومت کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی سینئر پولیس افسران کے مطابق لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے درجنوں دیہاتیوں نے گولڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جہاں توہین مذہب میں مشتبہ شخص گرفتار تھا .
عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے محرر ، تفتیشی افسران اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے دفاتر کو نقصان پہنچانا شروع کردیا تھا .
حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے خود کو لاک اپ اور دیگر کمروں میں بند کرکے خود کو بچانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس دستہ سے مدد طلب کی۔ اطلاع ملنے پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار ، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور انسداد فسادات یونٹ کے اہلکاروں سمیت پولیس کمک نے موقع پر پہنچ کر عملے کو بچایا۔
پولیس نے لاٹھی چارج کرنے اور آنسو گیس استعمال کرنے اور ایک گھنٹہ کی طویل جدوجہد کے بعد ہجوم کو منتشر کیا تب جاکر پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی .
جب کہ پولیس اسٹیشن اور اس کے آس پاس میں مکمل طور پر اندھیرا چھا گیا تھا ، پولیس نے توہین رسالت کے مرتکب شخص کو سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور پولیس کی مختلف ٹیمیں پیدل گشت کر رہی تھی جبکہ تھانہ جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔ تمام مقامات پر اے ٹی ایس ، سی ٹی ڈی اور اے آر یو کی نفری تعینات تھی۔








