اوکاڑہ کی تحصیل دیپال پور دیپالپور میں بھی پی ایف یو جے کے زیر اہتمام صحافیوں نے سٹی پریس کلب کے سامنے اسرائیل مخالف احتجاج کیا جس میں فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی احتجاج میں الائیڈ پریس آف پاکستان اور وائس آف پاکستان جرنلسٹ کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی ۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل ناصرف فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بلکہ ان مظالم کو دنیا میں دکھانے والے میڈیا پر بھی بم برسا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے انہوں نے اسرائیل کی اس ظالمانہ حرکت پر سخت مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Shares: