ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد میں قید 6 غریب ،مستحق اسیران جو کئی ماہ سے اپنی مقررہ سزا بھگت چکے تھے اور دیت/ آرش کی رقم ادا نہ کرنے سے پابند سلاسل تھے مخیر حضرات کے تعاون سے بھاری رقم 33 لاکھ 90 ہزار 2 سو پینسٹھ روپے ادا کرکے انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے اس موقع پر رہا ہونے والے اسیران کی آنکھوں میں آنسو تھے اور جیل سپرینڈنٹ محترمہ زمردبانو کے لیے نیک جزبات لیے کھڑے تھے۔

جیل سپرینڈنٹ میڈم زمرد بانو نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مخیر حضرات نے بھر پور تعاون کیا اور اکھٹی ہونے والی رقم سے جرمانہ،آرش،دیت اور دمان جمع کروا کر 6 افراد کو رہا کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی اسیر جرمانہ یا دیت کی رقم کے باعث مقید نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی ہدایات پر جیل میں اسیران قیدیوں حوالاتیوں کی فلاح بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں رہا ہونے والے قیدیوں نے جیل حکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shares: