کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کاشیڈول جاری
لاہور ۔ 28 جولائی(اے پی پی )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019-20ء کےلئے شیڈول جاری کردیا گیا ،انتخابات تین مراحل میں مکمل ہوں گے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے محمد اکبر ملک کو الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق سدرن اور نادرن سرکل سے چھ ، چھ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے پولنگ 27اگست صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہو گی اور اسی روز نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ وائس چیئرمین ( ناردن سرکل)اور سینئر وائس چیئرمین ( سدرن سرکل )کے عہدوں کےلئے پولنگ 7ستمبر کو ہو گی اور اسی دن نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے لئے پولنگ 30ستمبر کو ہو گی ۔ ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ 30ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گی جس میں مکمل نتاءج کا اعلان کیا جائے گا ۔