رنگ روڈ کرپشن سکینڈل پر زلفی بخاری کے استعفیٰ کس نے مانگا؟سن کربڑے بڑے حیران رہ گئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/05/download-3.png)
اسلام آباد : رنگ روڈ کرپشن سکینڈل پر زلفی بخاری کے استعفیٰ کس نے مانگا؟سن کربڑے بڑے حیران رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق رنگ روڈ کرپشن سکینڈل پر زلفی بخاری کے استعفے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا بلکہ وزیراعظم نے ان سے استعفیٰ مانگا۔تحقیقاتی رپورٹ میں نووا سٹی اور زلفی بخاری کے روابط کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے زلفی بخاری کو وضاحت کے لیے طلب کیا۔
دونوں کے مابین ون ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعظم زلفی بخاری کی وضاحت پر مطمئن نہ ہوئے جس کے بعد انہیں وزیراعظم آفس سے نوا سٹی کی بناء میں جائیدادوں کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کے منصوبے میں فی الحال کسی وزیر یا مشیرکےملوث ہونےکا ثبوت نہیں ملا