تھانہ مانگل کی حدود میں چوری کے بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے چور رات کی تاریکی میں المرجان مارکیٹ میں واقع قریشی میڈیکل کے سیکورٹی کمروں کو کنیکشن کاٹ کر تالے توڑ کر ہزاروں روپے لے اُڑے، چند روز قبل نوسرباز گروہ نے بانڈی ڈھونڈاں رڈ پر المدینہ الیکٹریکل اینڈ ہارڈ وئیر سٹور سے لاکھوں روپے کا چونا لگا کر نو دو گیارہ ہو گئے تھے

اس سے قبل بھی چوری کی کئی وارداتیں تھانہ مانگل کی حدود میں ہو چکی ہیں لیکن تھانہ مانگل کی پولیس انھیں پکڑے میں مکمل بے بس نظر آتی ہے،جو کہ تھانہ مانگل کی کار کردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

Shares: