ایبٹ آباد ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا وائرس سے مذید دس افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران اب تک ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے 163 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جانبحق ہونے والوں میں عبدالمنان ساکنہ بٹگرام آمنہ بی بی ساکنہ ایبٹ آباد عمر خان ساکنہ بالاکوٹ پروین اختر ساکنہ ایبٹ آباد محمد طیب ساکنہ ایبٹ آباد حاجی عبداللطیف ساکنہ نتھیا گلی نرن جان ساکنہ حاجیا گلی ایبٹ آباد غلام نبی شاہ ساکنہ مانسہرہ فرزانہ بی بی ساکنہ ایبٹ آباد محمد صادق ساکنہ ہری پور شامل ہیں۔

آئی سی یو میں جن مریضوں کو رکھا گیا ہے ان کی تعداد 13 ہے کورونا آئی سی یو میں 13 میں سے 11 انتہائی تشویشناک حالت میں مریضوں کو CPAP مشین پر رکھا گیا ہیایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو تمام تر سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہیں اور عوام سے درخواست ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

تاکہ اس مرض میں کمی واقع ہو سکے اور کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق ہزارہ ریجن کے مختلف علاقوں سے ہے اور مذید متاثرہ مریض ہسپتال آ رہے ہیں جبکہ ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے کرونا وائرس کیلئے مختص وارڈز بھر گئے ہیں

Shares: