سرگودہاکمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ضلع سرگودہا میں6سرکاری اراضی کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دے دی ہے ۔ ان میں تحصیل سرگودہا اور تحصیل سلانوالی کی 3/3 اراضی شامل ہیں ۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم پی ا ے چوہدری افتخار حسین گوندل ‘ ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور اے ڈی سی آر شاہ رخ خان نیازی شامل ہیں ۔ سرکاری اراضی کی نیلامی کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں اے سی سرگودہا عمر دراز گوندل ‘ اے سی بھلوال بلاول علی ہنجرا ‘ اے سی سلانوالی او راے سی کوٹ مومن حافظ عبدالمنان نے بھی شرکت کی ۔
کمیٹی نے تحصیل سرگودہا کے چک نمبر 68 شمالی میں 97 کینال 15مرلہ ‘ چک نمبر 82شمالی میں 40 کینال 15مرلہ او رچک نمبر 40شمالی میں 2کینال زرعی رقبہ کی نیلامی ٹھیکہ کی منظوری دی ۔ اس طرح سلانوالی شہر میں 2/2 سکوئیر فٹ کی تین کمرشل دکانوں کی نیلامی ٹھیکہ کی بھی منظوری دی گئی ۔ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے اسسٹنٹ کمشنرز پر زور دیا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں مختلف سرکاری محکموں کی اراضی کی نشاندہی کریں ان کو قبضہ مافیا سے واگزار اور قائم تجاوزات کو ختم کرواکر درست استعمال کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے تحصیلوں کی سطح پر اراضی کی ڈیجیٹل ڈائریکٹری تیار کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں زرعی وکمرشل اراضی کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت نمائندہ بورڈ آف ریونیو ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم سرکاری اراضی کا ریکارڈ اور تمام جانچ پڑتال یقینی بنائیں ۔